بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کے خلاف دوبارہ درخواست دے دی۔
بانی پی ٹی آئی کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی پی ٹی آئی اور بانی کیخلاف جانبدار ہیں ۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ چیف جسٹس کو میرے اور پی ٹی آئی کے کسی بھی کیس میں بینچ کا حصہ نہ بنایا جائے ۔
چیف جسٹس فائز عیسی ابھی تک اپنے خلاف دائر ریفرنس کو ذاتی حملہ تصور کرتے ہیں ۔ چیف جسٹس کی اہلیہ متعدد مواقع پر میرے کیخلاف بیانات دے چکی ہیں۔ سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی اسی نوعیت کی پہلی درخواست واپس بھجوا دی تھی۔