آسٹریلیا کی جانب سے پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لئے جوش فلپ کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا۔
کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق پاکستان کے خلاف آخری ون ڈے کے دوران انجری کا شکار ہونے والے کھلاڑی کوپر کونولی کی جگہ جوش فلپ کو ٹی 20 سیریز کے لئے سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔
لازمی پڑھیں۔ پاکستان کے ہاتھوں ون ڈے سیریز میں شکست کے بعد آسٹریلیا کو ایک اور بڑا دھچکا
یاد رہے کہ کوپر کونولی بائیں ہاتھ کی چوتھی انگلی میں فریکچر کے باعث پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہوگئے تھے، انہیں پرتھ میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ون ڈے میں فاسٹ باؤلر محمد حسنین کی گیند لگنے سے ہاتھ میں چوٹ آئی تھی۔
کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق جوش فلپ ون ڈے کپ کے میچ کے بعد منگل کو برسبین میں ٹیم جوائن کریں گے۔
دوسری جانب قومی سکواڈ ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ کے لیے پرتھ سے برسبین روانہ ہوگیا ہے۔
ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ میچ 14 نومبر کو برسبین میں ہوگا جبکہ دوسرا میچ 16 اور آخری 18 نومبر کو کھیلا جائے گا۔