پاکستان کے خلاف تیسرے ون ڈے میں انجرڈ ہونے والے آسٹریلوی کھلاڑی کوپر کونولی ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہوگئے۔
آسٹریلوی ٹیم کے کھلاڑی کوپر کونولی بائیں ہاتھ کی چوتھی انگلی میں فریکچر کے باعث پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔
پرتھ میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ون ڈے میں کوپر کونولی کو فاسٹ باؤلر محمد حسنین کی گیند لگنے سے ہاتھ میں چوٹ آئی تھی۔
کونولی کل پرتھ میں ماہر ڈاکٹر سے مشورہ کریں گے۔
دوسری جانب کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے کوپر کونولی کی جگہ متبادل کھلاڑی کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان کے خلاف تیسرے ون ڈے میں کوپر کونولی ہاتھ پر گیند لگنے کے باعث 7 رنز پر ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے تھے۔
یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچز پر مشتمل ٹی 20 سیریز کا آغاز 14 نومبر سے ہوگا جبکہ دوسرا میچ 16 اور تیسرا اور آخری میچ 18 نومبر کو کھیلا جائے گا۔