آئی سی سی ورلڈ کپ کے میچ میں بھارت نے افغانستان کو بآسانی 8 وکٹوں سے شکست دیدی، روہت الیون نے 273 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر 90 گیندوں قبل ہی پورا کرلیا، بھارتی کپتان نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 130 رنز بنائے۔
افغانستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں ورلڈ کپ 2023 کے گروپ مرحلے کے نویں میچ میں بھارتی شہر دہلی میں مدمقابل تھیں۔
آئی سی سی ورلڈ کپ کے نویں میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 272 رنز بنا ڈالے، حشمت اللہ اور عظمت اللہ نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔
بھارتی ٹیم نے افغانستان کیخلاف شروع سے ہی جارحانہ انداز اپنایا اور روہت شرما نے صرف 63 گیندوں پر سنچری جڑ دی، انہوں نے اشان کشن کے ساتھ 156 رنز کی اوپننگ شراکت قائم کی، کشن 47 گیندوں پر اتنے ہی رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔
بھارتی کپتان روہت شرما آؤٹ ہونے والے دوسرے بیٹر تھے، انہوں نے 84 گیندوں پر 5 چھکوں اور 16 چوکوں کی مدد سے 130 رنز بنائے۔ ویرات کوہلی 55 اور شریاس ائیر 25 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔
افغانستان کی جانب سے دونوں وکٹیں راشد خان نے لیں، عظمت اللہ عمر زئی 4 اوورز میں 34 اور مجیب الرحمان 8 اوورز میں 64 رنز دے کر مہنگے ترین بولر رہے۔
اس سے قبل پہلی بیٹنگ میں افغانستان کی 3 وکٹیں 63 رنز پر گریں تاہم عظمت اللہ عمر زئی اور حشمت اللہ شاہدی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور چوتھی وکٹ پر ٹیم کیلئے 121 رنز کی شراکت قائم کی۔
افغانستان کا پہلانقصان32 رنز پر ہوا جب جسپریت بمراہ کے ہاتھوں اوپنر ابراہیم زدران 22 رنزبنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ 63 کے مجموعے پر رحمان اللہ گرباز کو ہاردک پانڈیا نےآؤٹ کیا ، انہوں نے 21 رنزکی اننگ کھیلی۔
افغان ٹیم کی تیسری وکٹ 63 کے مجموعے پر گری اور رحمت شاہ 16 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ 184 کے مجموعے پر عظمت اللہ عمر زائی 62 رنز بناکرپانڈیا کا شکار ہوگئے۔
افغانستان کے حشمت اللہ بھی 225 کے مجموعے پر 80 رنز بنا کر کلدیپ یادیو کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے، افغانستان کی چھٹی وکٹ نجیب اللہ کی صورت میں 229 کے مجموعے پر گری، محمد نبی 19 رنز بنا کر آؤٹ ہونے والے ساتویں بیٹر تھے۔
افغانستان کی آٹھویں وکٹ 261 رنز پر گری جب راشد خان 16 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔
بھارت کے خلاف میچ کے لئے افغان ٹیم میں رحمن اللہ گرباز ، ابراہیم زدران، رحمت شاہ، حشمت اللہ شاہدی، محمد نبی، نجیب اللہ زدران، عظمت اللہ عمرزئی، راشد خان، مجیب الرحمان، فضل الحق فاروقی اور نوین الحق کو شامل کیا گیا ہے۔
🚨 PLAYING XI 🚨
— Afghanistan Cricket Board (@ACBofficials) October 11, 2023
We are going with an unchanged XI from our previous game. 👍#AfghanAtalan | #CWC23 | #AFGvIND | #WarzaMaidanGata pic.twitter.com/QaWZBJE07P
بھارتی پلیئنگ الیون میں روہت شرما، ایشان کشن، ویرات کوہلی، شریاس آئیر، کے ایل راہول ، ہاردک پانڈیا، رویندر جڈیجہ، شاردول ٹھاکر ، کلدیپ یادو ، جسپریت بمراہ اور محمد سراج شامل ہیں۔
🚨 Toss & Team News 🚨
— BCCI (@BCCI) October 11, 2023
Afghanistan have elected to bat against the @ImRo45-led #TeamIndia!
1⃣ change in the line-up for India as Shardul Thakur is named in the team.
A look at our Playing XI 🔽
Follow the match ▶️ https://t.co/f29c30au8u #CWC23 | #INDvAFG | #MeninBlue pic.twitter.com/Vazk9Xon0q