پاورکمپنیزکےبورڈچیئرپرسنز،سی ای اوزاورعالمی ترقیاتی شراکت داروں کےتعارفی اجلاس میں وزیرتوانائی اویس خان لغاری نے کہا کہ بنیادی ڈھانچے اور ٹیکنالوجی کی کمی کی وجہ سے کچھ رکاوٹیں موجود ہیں۔
اسلام آباد میں پاورکمپنیزکےبورڈچیئرپرسنز،سی ای اوز اور عالمی ترقیاتی شراکت داروں کا تعارفی اجلاس ہوا، وفاقی وزیر پاور ڈویژن اویس لغاری نے تعارفی اجلاس کی صدارت کی۔
پہلی بار ڈسٹری بیوشن کمپنی (ڈسکوز) کے چیئرمین، نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی( این ٹی ڈی سی)اورترقیاتی شراکت داروں کوپلیٹ فارم پر اکٹھا کیاگیا ہے، اجلاس میں کہا گیا کہ اجلاس کا مقصد مستقبل کیلئے ایک جامع حکمت عملی ترتیب دیناہے، اجلاس میں عالمی بینک،اے ڈی بی،اسلامی ترقیاتی بینک اور دیگر اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
وفاقی وزیرپاورڈویژن اویس لغاری کا کہنا تھا کہ بنیادی ڈھانچے اور ٹیکنالوجی کی کمی کی وجہ سے کچھ رکاوٹیں موجود ہیں، وزیرتوانائی نے ترقیاتی شراکت داروں کو موثر تجاویز کی دعوت دیدی ،وزیرتوانائی کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ فیصلہ سازی کےعمل کوتبدیل کرنےکی ضرورت ہے،سست فیصلہ سازی کی وجہ سےمقررہ وقت پراہداف حاصل نہیں ہوتے، پاورڈویژن این ٹی ڈی سی کی تنظیم نو کرےگا۔