ایف آئی اے کو مطلوب 72اشتہاریوں کےبینک اکاؤنٹ منجمد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہےاشتہاری ملزمان کے نام بھی بلیک لسٹ اور اسٹاپ لسٹ میں ڈالےجائیں گے۔
فیڈرل انویسٹیگیشن بورڈ (ایف آئی اے) کی دستاویز کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے اینٹی منی لانڈرنگ سیل کوخط لکھ دیا گیا ہےاشتہاری ملزمان کی فہرست میں سرکاری ملازمین بھی شامل ہیں،اشتہاری ملزمان کیخلاف اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت بھی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ایف آئی اے نے اشتہاری ملازمین کے نام بلیک لسٹ میں ڈالنے کی سفارش کی ہے جس کے بعد ان تمام افراد کے نام اسٹاپ لسٹ میں آ جائیں گے، اینٹی کرپشن سیل نے منی لانڈرنگ مقدمات میں ملوث اشتہاریوں کی فہرست مانگ لی ہے۔