اسرائیل نے فلسطین لبریشن آرگنائزیشن ( پی ایل او ) کی جانب سے خوراک اور طبی سامان غزہ پہنچانے کی درخواست رد کردی۔
خیال رہے کہ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس اور اسرائیل کے درمیان لڑائی پانچویں دن میں داخل ہو چکی ہے جس کے نتیجے میں اب تک 950 فلسطینی شہید جبکہ ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔حماس اور اسرائیل کے درمیان لڑائی تاحال جاری، 950 فلسطینی شہید،1200 صیہونی ہلاک
عرب میڈیا کے مطابق فلسطین لبریشن آرگنائزیشن ( پی ایل او ) کا کہنا ہے کہ اس نے غزہ میں خوراک اور طبی سامان پہنچانے کی درخواست کی تھی جسے اسرائیل کی جانب سے رد کر دیا گیا ہے۔
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر پی ایل او کے رہنما حسن الشیخ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم نے غزہ کی پٹی میں اپنے لوگوں کے لیے خوراک اور طبی سامان کے داخلے کی درخواست کی لیکن اسرائیل نے اس کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔سابق سربراہ حماس کی جمعہ کو فلسطینوں کی حمایت میں مظاہروں کی اپیل
حسن الشیخ نے کہا کہ غزہ کی پٹی کو ایک بڑی انسانی تباہی کا سامنا ہے۔
We requested that food and medical supplies be entered urgently to our people in the #Gaza Strip, but Israel refused. We call on international humanitarian institutions and the international community to intervene urgently to stop the aggression and allow the entry of relief… https://t.co/iowT3S543b
— حسين الشيخ Hussein AlSheikh (@HusseinSheikhpl) October 10, 2023
انہوں نے کہا کہ ہم بین الاقوامی انسانی اداروں اور عالمی برادری سے جارحیت کو روکنے، امدادی سامان کی منتقلی اور بجلی اور پانی کی سپلائی بحال کرنے کے لئے فوری مداخلت کا مطالبہ کرتے ہیں۔