حماس کے سابق سربراہ خالد مشعل نے جمعہ کو فلسطینوں کی حمایت میں مظاہروں کی اپیل کی ہے۔
خیال رہے کہ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس اور اسرائیل کے درمیان لڑائی پانچویں دن میں داخل ہو چکی ہے جس کے نتیجے میں اب تک 950 فلسطینی شہید جبکہ 1200 صیہونی ہلاک ہو چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔حماس اور اسرائیل کے درمیان لڑائی تاحال جاری، 950 فلسطینی شہید،1200 صیہونی ہلاک
حماس کے مطابق اسرائیلی کی جانب سے غزہ کی پٹی پر رات گئے سینکڑوں فضائی حملے کئے گئے۔
حماس میڈیا آفس کے سربراہ سلامہ معروف نے خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ اسرائیلی حملوں میں کم از کم 30 افراد شہید اور سینکڑوں زخمی ہوگئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ فضائی حملوں میں درجنوں رہائشی عمارتیں ، فیکٹریاں، مساجد اور مارکیٹس بھی متاثر ہوئیں۔
عرب میڈیا کے مطابق حماس کے سابق سربراہ خالد مشعل نے جمعہ کو عرب اور اسلامی دنیا میں مظاہروں کی اپیل کی ہے۔
خالد مشعل نے ایک ریکارڈ شدہ بیان میں کہا کہ ہمیں جمعہ کو طوفان الااقصیٰ اور مظلوم فلسطینوں کی حمایت میں عرب اور اسلامی دنیا کی گلیوں میں نکلنا چاہیے۔