تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کل شام مینار پاکستان کے سبزہ زار میں عالمی میلاد کانفرنس کا انعقاد کریگی، میلاد کانفرنس میں دنیا کے معروف علماء دین، سیرت نگار، محققین اور سکالرز شرکت کریں گے۔
لاہور میں تحریک منہاج القرآن کی 41ویں عالمی میلاد کانفرنس 11 اور 12 ربیع الاول کی درمیانی شب مینار پاکستان کے سبزہ زار میں ہوگی، تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری منہاج القرآن کی 41ویں عالمی میلاد کانفرنس سے خصوصی خطاب کریں گے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی41ویں عالمی میلادکانفرنس کے انتظامات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے نائب ناظم اعلی تحریک منہاج القرآن علامہ رانا ادریس نے بتایا کہ مینار پاکستان کے احاطہ میں 60 ہزار کرسیاں لگائی گئی ہیں ،مرد و خواتین کیلئے الگ الگ پنڈال بنائے گئے ہیں ،منہاج القرآن انٹرنیشنل کی41ویں عالمی میلاد کانفرنس میں صرف لاہور سے ایک لاکھ سے زائد افراد شرکت کریں گے ۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی41ویں عالمی میلادکانفرنس کویت، مصر، بحرین، سعودی عرب اور ایران سے علماء و مشائخ شریک ہورہے ہیں ،منہاج القرآن کی41ویں عالمی میلادکانفرنس پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری خصوصی خطاب کریں گے۔
سیکرٹری عالمی میلاد کانفرنس جواد حامد کا کہنا ہے کہ مینار پاکستان میں آنے والے قافلوں کی رہنمائی کے لئے مختلف راستوں پر استقبالیہ کیمپ بھی لگائے جارہے ہیں کانفرنس میں ممتاز مذہبی، سیاسی، سماجی، علمی شخصیات شرکت کریں گی، مینار پاکستان کے پنڈال کو سجانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی،عالمی میلاد کانفرنس میں اندرونِ ملک و بیرون ملک سے مختلف مکاتب فکر کے علماء مشائخ عظام اور مذہبی رہنماء بڑی تعداد میں شرکت کریں گے مینار پاکستان کے سبزہ زار کو برقی قمقموں سے روشن کر دیا گیا ہے۔
دریں اثنا تحریک منہاج القرآن لاہور کے صدر پروفیسر ذوالفقار علی نے کہا ہے کہ کائنات کی سب سے بڑی خوشی حضور نبی کریم ﷺ کی ولادت ہےمینار پاکستان 41ویں عالمی میلاد کانفرنس میں اہلیان لاہور جلوسوں کی شکل میں درود و سلام پڑھتے ہوئے آئیں،راستے میں موجود لوگ جلوسوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کریں۔
انہوں نے کہا کہ لاہور والے مینار پاکستان میں اتنی بڑی تعداد میں شرکت کریں کہ 11ربیع الاول کی رات فضا آمد مصطفی مرحبا مرحبا، غلام ہیں غلام ہیں رسول ؐ کے غلام ہیں کے نعروں سے گونج اٹھے۔ عالمی میلاد کانفرنس میں شرکت کے لئے شہر لاہور سے ایک لاکھ گھرانوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے اہلیان لاہور مرد و خواتین ہزاروں کی تعداد میں کانفرنس میں شرکت کرکے آقائے دوجہاں ﷺ سے محبت کا اظہار کریں گے۔
ترجمان مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ (ایم ایس ایم ) پاکستان اسامہ مشتاق کا کہنا تھا کہ ملک بھر سے ہزاروں طلباء شریک ہوں گے اور ان کے دل عشق مصطفی کی شمع سے روشن ہوں گے، شیخ السلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نوجوان نسل کیلئے مشعل راہ ہیں، جنھوں نے لاکھوں نوجوانوں کے دل میں عشق مصطفی ﷺ پیدا کیا ہے۔