اسلام آباد کے چیف کمشنر آفس کا جعلی اسسٹنٹ بن کر سرکاری گھر الاٹ کروانے والے شخص کیخلاف تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا، جعلی دستاویزات سے حاصل کیا گیا سرکاری مکان خالی کرنے کیلئے جعلساز ارسلان نے ایکسائز افسر سے چھ لاکھ روپے بھی وصول کئے ۔
اسلام آباد کے تھانہ آبپارہ میں درج ایف آئی آر کے مطابق پرائیویٹ شخص نے خود کوچیف کمشنر آفس میں بطور اسسٹنٹ ظاہر کر کے اسٹیٹ آفس میں دستاویزات جمع کروائیں ، دو سال بعد معلوم ہوا کہ وہ شخص سرکاری ملازم ہی نہیں ، اس دوران ملزم گھر خالی کرنے کیلئے ایکسائز افسر سے چھ لاکھ روپے بھی بٹور چکا تھا ، مقدمے کے باوجود جعلی اہلکار تاحال گرفتار نہیں کیا جاسکا ۔






















