نارووال کے نجی اسکول میں طالبعلم اپنے گھرسے پسٹل لےآیا ،سکول میں کھیل کے دوران پسٹل چھینتے ہوئے اچانک گولیاں چلنے سے تین طالبعلم شدید زخمی ہو گئے جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹراینڈ ٹیچنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا پولیس نےاسکول پرنسپل اور دو طالبعلموں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا
نارووال کے نواحی قصبہ علی آباد میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا , پولیس ذرائع کے مطابق نویں جماعت کا طالبعلم محمد فرحان اگھر سے پسٹل لےآیا ، کلاس روم میں پسٹل چھینے کےدوران گولیاں چلنے سے پندرہ سال کا محمد فرحان ،سولہ سال کا عبدالوحید اور پندرہ سال کا علی حسین شدید زخمی ہوگئےجنہیں امدادی ٹیموں نے تشوشناک حالت کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اینڈ ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا ۔ ایس ایچ او صدر نارووال محمد آصف نوید نے زخمی محمد فرحان کے والد کی مدعیت میں اسکول پرنسپل محمد شہزاد دوطالبعلموں محمد عثمان اور ماجد کیخلاف مقدمہ درج کرکےتحیقیات کا آغاز کردیا ہے تاہم تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی






















