رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی کیلئے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) فنڈز کا اجراء ہوگیا ہے۔
پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) کی جانب سے جاری کی گئی دستاویزات کے مطابق رواں مالی سال صوبائی منصوبوں کیلئے 80 ارب 41 کروڑ روپے مختص ہیں ،جولائی تا ستمبر 12.40 فیصد فنڈز کے اجراء کی منظوری دے دی گئی ہے۔
پی ایس ڈی پی) کی جانب سے جاری کی گئی دستاویزات میں لکھا گیا ہے کہ پنجاب کیلئے سب سے زیادہ ساڑھے 5 ارب، بلوچستان کو 2 ارب سے زائد جاری ہونگےسندھ ، پختوانخواہ سمیت چاروں صوبائی حکومتوں سے منصوبوں کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔
Notification of Release of PSDP Fund by Farhan Malik on Scribd
پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) کی جانب سے جاری کی گئی دستاویز کے مطابق صوبائی منصوبوں کی مکمل تفصیلات ملنے پر فنڈز جاری کر دیئے جائیں گے،وفاقی وزارت ترقی و منصوبہ بندی نے صوبائی محکموں کو مراسلہ بھی جاری کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ رواں مالی سال وفاقی پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) کا مجموعی حجم 1100 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔