وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز ںے خام پنک سالٹ کی برآمد پر پابندی کے لئے اقدامات کا حکم دے دیا ۔
ہفتہ کو وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں خوردنی نمک سے ریونیو ، ویلیو ایڈڈ انڈسٹری لگانے کے پلان کا جائزہ اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر غور ہوا۔
اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ ںے خام پنک سالٹ کی برآمد پر پابندی کے لئے اقدامات کا حکم دیا اور کان کنوں کی حفاظت یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔
اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ پنجاب حکومت کی پلاسٹک بیگز کیخلاف کارروائیاں بھی جاری ہیں اور دو ماہ کے دوران 77 ٹن پلاسٹک قبضے میں لے کر تلف کیا گیا۔
سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے واضح کیا کہ جہاں بھی قانون کی خلاف ورزی ہوگی کارروائی کریں گے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا سرکاری دفاتر کی سطح پر پلاسٹک فری کی پالیسی پر عمل ہو چکا، 'نو پلاسٹک' پر سختی سے عمل جاری رہے گا، پنجاب کو پلاسٹک بیگز سے مکمل طور پر پاک کرنے میں ابھی وقت لگے گا ۔