قومی اسمبلی کےکل ہونےوالے اجلاس کا 6 نکاتی ایجنڈا جاری کردیاگیا ہے۔
اسلام باد میں قومی اسمبلی کےکل ہونےوالے اجلاس کا 6 نکاتی ایجنڈا جاری کیاگیا ہے،قومی اسمبلی کا اجلاس کل سہ پہر3 بجے شروع ہوگا۔
قومی اسمبلی کے کل ہونے والے اجلاس کے 6 نکاتی ایجنڈے میں انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کو چارجز کی ادائیگی سے متعلق توجہ دلاؤنوٹس شامل ہے، صدرمملکت کےپارلیمان سے خطاب پر شکریہ کی تحریک پربحث بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔
کل ہونے والے اجلاس کے 6 نکاتی ایجنڈے میں وقفہ سوالات کے علاوہ نکتہ اعتراضات پربھی بات ہوگی، پاکستان منرلز ڈویلپمنٹ کارپوریشن کی مجوزہ نجکاری پر توجہ دلاؤ نوٹس پیش ہوگا۔
ذرائع کی جانب سے فراہم کی گئی معلومات کے مطابق مجوزہ آئینی ترمیم اتوار کو ایوان میں پیش کیے جانےکا امکان ہے، سپلیمنٹری ایجنڈے کے طور پر بھی ترمیم پیش کی جاسکتی ہے۔