لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب ،اعظم سواتی سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں میں آٹھ اکتوبر تک توسیع کردی ۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج نے عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں عبوری ضمانتوں پر سماعت کی۔
دوران سماعت سابق وفاقی وزیر اسد عمر کے وکیل نے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی اور موقف اختیار کیا کہ اسد عمر کی طبعیت ناساز ہے عدالت ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرے۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق وفاقی وزیر اسد عمر کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔
اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب،اعظم سواتی،حافظ فرحت عباس اور مسرت چیمہ عدالت پیش ہوئے تھے عدالت نے کاروائی کرتے ہوئے سماعت آٹھ اکتوبر تک ملتوی کردی۔