ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادو شمار جاری کر دیئے ہیں جس کے مطابق مہنگائی میں 0.01 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے ۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے مہنگائی کی سالانہ شرح 14.36 فیصد رہی، 15 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، 14 کےنرخوں میں کمی دیکھی گئی ،گزشتہ ہفتے 22 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہیں، گندم کا آٹا، دام ماش، انڈے، آلو، دال مسوراورمونگ مہنگی ہوئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق پیاز، ایل پی جی گیس بھی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں ، اس کے علاوہ گزشتہ ہفتے ٹماٹر، چکن، دال چنا، لہسن، بیف، مٹن، دودھ، دہی مہنگا ہوا۔
سالانہ بنیاد پر پیاز 88 فیصد، دال چنا 56 فیصد، خشک دودھ 26 فیصد مہنگا ہو ا جبکہ اس دوران بیف 25 فیصد، چکن 20 فیصد، لہسن کی قیمت میں 19.50 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔
گزشتہ سال کی نسبت گندم کا آٹا 38.54 فیصد، سرخ مرچ 20 فیصد ، چاول 10 فیصد، گڑ 9 فیصد، ڈیزل 15.64 فیصد، پیٹرول 15 فیصد سستا ہوا ہے ۔