ملک کے بیشتر علاقوں میں خشک موسم کا راج ہے، آئندہ 24 گھنٹے کے دوران بھی موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کردی، گزشتہ شب بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش سے خنکی بڑھ گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلستان میں آج موسم خشک ہے، بلوچستان اور سندھ کے کئی علاقوں میں دن کے اوقات میں موسم گرم رہا۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران بالائی پنجاب، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، سب سے زیادہ بارش لاہور کے علاقے لکشمی چوک 58 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جن علاقوں میں بارش ہوئی وہاں خنکی بڑھ گئی ہے، آئندہ 24 گھنٹے کےدوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا۔