پاک الائنس فار میتھ اینڈ سائنس کی دی مسنگ تھرڈ آف پاکستان کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ کراچی میں 18 لاکھ بچے اسکول جانے سے محروم ہیں ۔
دی مسنگ تھرڈ آف پاکستان کے عنوان سے جاری رپورٹ کے مطابق ضلع غربی میں اسکول جانے سے محروم سب سے زیادہ 2 لاکھ 98 ہزار 918 بچے ہیں جبکہ ضلع ملیر میں 2 لاکھ 91 ہزار 573 اور ضلع کورنگی کے 2 لاکھ 91 ہزار 201 بچے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ضلع شرقی میں 2لاکھ 86 ہزار39، ضلع کیماڑی میں 2 لاکھ 51 ہزار 655 ، ضلع وسطی میں 2 لاکھ 22 ہزار825 اور ضلع جنوبی کے 1 لاکھ 55 ہزار 238 بچے اسکول جانے سے محروم ہیں۔
ضلع ملیر کی تحصیل ابراہیم حیدری میں سب سے زیادہ 1 لاکھ 82 ہزار 139 بچے اسکول جانے سے محروم ہیں۔
وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ کے مطابق سندھ میں 78 لاکھ بچے اسکولوں سے باہر ہیں۔