بھارتی ڈرامے ’ کسوٹی زندگی کے ‘ سے شہرت پانے والی اداکارہ حنا خان کینسر کیخلاف جنگ کے دوران ایک اور بیماری کا شکار ہو گئیں ہیں جس کے باعث انہیں شدید تکلیف کا سامنا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ’یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے‘ اور ’کسوٹی زندگی کی‘ میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ حنا خان ان دنوں موذی مرض کینسر کا مقابلہ کر رہی ہیں اور اپنے مداحوں کو بھی اس کے ٹریٹمنٹ سے جُڑی پل پل کی خبریں دے رہی ہیں۔
حنا خان نے انسٹاگرام پر پیغام جاری کرتے ہوئے کیموتھیراپی کے سائیڈ افیکٹ کے طور پر ہونے والی بیماری کا انکشاف کیا جس کی وجہ سے وہ شدید تکلیف برداشت کرنے پر مجبور ہیں اور انہیں کھانے پینے کے بھی مسائل درپیش ہیں ۔
حنا خان نے پوسٹ میں لکھا کہ ’کیموتھراپی کا ایک اور منفی اثر ’میوکسائٹس‘ ہے، جبکہ میں ڈاکٹر کی ہدایت کے عین مطابق ہی سب کر رہی ہوں‘۔انہوں نے لکھا کہ ’اگر آپ میں سے کوئی اس مرض سے گزرا ہے اور کوئی ٹوٹکا استعمال کیا ہے تو مجھے لازمی بتائیں، بہت مشکل ہوتا جب آپ کھانا نہیں کھا پارہے ہوتے، اگر آپ مجھے مشورہ دینگے تو میری بہت بڑی مدد ہوگی‘۔
View this post on Instagram
حنا خان نے کینسر کی خبر مداحوں کو دینے کے بعد کیموتھراپی کیلئے اپنے سر کے بال چھوٹے کرواتے ہوئے ویڈیو انسٹاگرام پر جاری کی تھی جس میں انکی والدہ روتی نظر آئیں لیکن حنا خان نے بے انتہا ہمت کا مظاہرہ کیا۔
حنا خان نے پہلے کیموسیشن کے بعد شوٹنگ پر واپسی کی اپ ڈیٹ بھی مداحوں کو دی جس کے بعد انہوں نے اپنا سر منڈوانے کی خبر سوشل میڈیا کی زینت بناتے ہوئے ایک ویڈیو جاری کی جس میں وہ اپنے سر پر ٹریمر چلاتی نظر آئیں۔