پلڈاٹ نے الیکشن کمیشن کے تیسرے اسٹریٹجک منصوبے سے متعلق رپورٹ جاری کر دی ہے ۔
پلڈاٹ کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن اسٹریٹجک منصوبے پر عملدرآمد میں شفافیت کو بہتر بنائے،انتخابی اداروں میں اعتماد کی بحالی کیلئے شفافیت ناگزیر ہے،پلڈاٹ نے الیکشن کمیشن کے چوتھے اسٹریٹجک منصوبے پر خدشات کا اظہار کیا ہے ۔
رپورٹ میں کہا گیاہے کہ الیکشن کمیشن کا تیسرا سٹریٹجک منصوبہ 11اسٹریٹجک ستونوں پرمشتمل ہے،اسٹریٹجک منصوبےمیں داخلی وخارجی اقدامات پر توجہ دی گئی ہے،داخلی اقدامات میں الیکشن کمیشن کے اپنے تنظیمی ڈھانچے پر زور دیا گیا،خارجی اقدامات میں انتخابی انتظامات اور شراکت داروں کے ساتھ تعلقات پرزور دیا گیاہے ۔
رپورٹ میں کہا گیاہے کہ اسٹریٹجک منصوبہ بندی میں الیکشن کمیشن کی کوششوں کو سراہا جانا چاہیے،عملدرآمد کے حوالے سے نگرانی اور رپورٹنگ کی خامی دور کرنے کی ضرورت ہے،پلڈاٹ کے ساتھ جو مواد شیئر کیا گیا وہ تفصیلی پیشرفت رپورٹوں پرمشتمل نہیں تھا،الیکشن کمیشن کی رپورٹرس ویب سائٹ پراپ لوڈ بھی کی جائیں،چوتھے اسٹریٹجک منصوبے کے اجرا ءمیں مزید تاخیر نہیں کی جانی چاہیے،الیکشن کمیشن کی ساکھ بہتر بنانا اگلے اسٹریٹجک منصوبے کا اہم حصہ ہونا چاہیے۔