پاکستان میں فلسطینی مشن کے ڈپٹی ہیڈ نادر الترک نے کہا ہے کہ عالمی برادری اسرائیل کو قوانین کی پاسداری پر مجبور کرے۔
اسلام آباد میں نمائندہ خصوصی سماء نیر علی سے خصوصی گفتگو میں نادر الترک نے کہا کہ فلسطینیوں کیلئے قیمت چکانا کوئی نئی بات نہیں لیکن جس کرب اور اذیت سے وہ ہر روز گزرتے ہیں پہلی مرتبہ اسرائیلی فوج اور آباد کاروں کو بھی اس کا احساس ہو رہا ہے۔
نادر الترک کا کہنا تھا فلسطینی اب اسرائیلی ظلم و بربریت کا ایک ہی مرتبہ ہمیشہ کیلئے خاتمہ چاہتے ہیں۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ غیر قانونی جنگ میں اسرائیل نے غزہ میں پانی، ایندھن، خوراک اور دواؤں کی فراہمی کے راستے تک بند کر دیئے ہیں، یہی سب کوئی اور ملک کرے تو کیا عالمی برادری برادری قبول کرے گی؟۔
ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ اور او آئی سی سے نہ توقعات بہت زیادہ ہیں اور نہ ہی بہت کم ہیں۔
انکا مزید کہنا تھا کہ عالمی برادری اسرائیل کو قوانین کی پاسداری پر مجبور کرے ہمارے لئے یہی کافی ہے۔