نہ لائن نہ انتظار گھر بیٹھے ہی قیدی سے ملاقات کے لئے وقت حاصل کیا جاسکے گا۔جیل پولیس نے بھی جدید ٹیکنالوجی سےفائدہ اٹھانےکا فیصلہ کرلیا۔
بین الااقوامی طورپرجیلوں میں استعمال ہونےوالی موبائل اپیلی کیشن کاپاکستان وژن آزمائشی استعمال کا فیصلہ کرلیاگیا۔اس اپلیکیشن میں اور کیا کیا فیچرز ہیں کب سے استعمال شروع ہوگا۔
انٹرنیشنل کمپنی ایپلی کیشن امیلوکنیکٹ کا پاکستانی وژن بناکردےگی۔ایپ کےذریعےقیدی سے ویڈیوکال اورملاقات کی اپوائنٹمنٹ حاصل کی جاسکےگی۔ایپلی کیشن شہری انسٹال کرکے اس میں قیدی کانام اورڈیٹا درج کریں گے۔اپلی کیشن کےذریعےملاقات کا ٹائم اور دن کنفرم کردیا جائے گا۔
موبائل ایپ کےاستعمال کےلئےجیل کے5اہلکاروں کوتربیت دی جائےگی۔اپیلیکیشن آزمائشی طور پر سینٹرل جیل میں ابتدائی طوراستعمال کی جائےگی۔آئی جی جیل کے مطابق اپیلیکیشن کے ذریعے قیدی کی ملاقاتوں پر نظر رکھی جاسکےگی۔قیدی کس سےکتنی بارملتاہے سب ریکارڈ اپلیکیشن کےذریعےمحفوظ ہوگا۔اپلیکیشن کااستعمال جنوری سے شروع کردیا جائےگا۔