لاہورہائیکورٹ میں مرغی کی قیمتیں مقررکرنے کے طریقے کار کےخلاف کیس کی سماعت ہوئی ، عدالت نے حکومت پنجاب سمیت دیگر فریقین کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس احمد ندیم ارشد نے درخواست پرسماعت کی درخواست گزاروکیل نےبتایا کہ عدالت نے چکن کی قیمتیں مقرر کرنے کےلئے تمام فریقین سے مشاورت لازم قرار دے رکھی ہے۔ وکیل نے بتایا کہ حکومت چکن کی از خود قیمتیں غیرقانونی طور پر مقررکرکے کاروبارتباہ کررہی ہے۔چکن کی قیمتوں میں ردوبدل کرنے پر دوکانداروں کو بھاری جرمانے کئےجارہےہیں۔وکیل نے استدعا کی کہ عدالت طے کردہ میکنزم کےمطابق چکن کی قیمتیں مقرر کرنے کاحکم دے۔عدالت نے حکومت پنجاب اوردیگر فریقین کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا عدالت نے پندرہ روز میں فریقین سے جواب طلب کرلیا ۔عدالت نے چکن کی بین الصوبائی ترسیل پر پابندی ختم کرنے سے متعلق پنجاب حکومت کی یقین دہانی پر درخواست نمٹا دی۔