خصوصی بچوں کی تعلیمی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے النور سپیشل چلڈرن اسکول اے این ایس سی ایس کا قیام ستمبر 2014ء میں اوکاڑہ چھاؤنی میں قائم کیا گیا۔
آغازمیں ایڈہاک انتظامات کے تحت 17 خصوصی طلباء کے ساتھ یہاں تعلیم دینے کا سلسلہ شروع کیا گیا،25 نومبر 2016 کو اسکول کیمپس میں منتقل کیا گیا
موجودہ کیمپس کو 200 طلبہ کیلئے تعمیر کیا گیا تھا اوراس وقت اس میں 172 طلبہ چارمختلف شعبہ جات میں زیر تعلیم ہیں،جن شعبہ جات میں طلبہ کو تعلیم دی جارہی ہےان میں 62 سماعت سےمحروم بچے، 11بصارت سےمحروم بچے، 62 ذہنی معذور بچے اور 37 جسمانی طور پر معذور بچے شامل ہیں۔
23.1 ملین روپےکی لاگت (2.1 ملین روپے فی بچہ) سے 11 سے زائد بچوں کے کامیابی کے ساتھ کلیئر ڈیوائسز آپریشن کئے جا چکے ہیں جس کے بعد النور سپیشل چلڈرن اسکول اکاڑہ کے زیر کفالت کئے گئے ہیں
یہ سب کچھ سول سوسائٹی اور پاک آرمی کےعطیہ دہندگان کے تعاون سے ہی ممکن ہوسکا ہے،النور سپیشل چلڈرن اسکول اوکاڑہ میں جن بچوں کا آپریشن کیا جاتا ہے، ان کی روزانہ کی بنیاد پر سپیچ تھراپی بھی کروائی جاتی ہے
النورسپیشل چلڈرن اسکول اوکاڑہ میں سماعت ٹیسٹ کے بعد مزید 8 بچوں کی بھی شناخت کی گئی ہے جن کو کوکلیئر امپلانٹ ڈیوائسز لگائی جائیں گی
النورسپیشل چلڈرن اسکول اوکاڑہ ان خصوصی بچوں کی زندگیوں میں تبدیلی لانے کے خواب کو زندہ رکھنے کے لئے کوشاں ہے۔