ضلع جہلم کے نوگراں گاؤں میں فوج کی سیلابی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔
ملکِ خداد پہ جب جب کوئی کٹھن گھڑی آئی پاک فوج کے جوانوں نےبہادری اور جرات کےساتھ اس کا مقابلہ کیا،کسی بھی ناگہانی صورتِ حال سے نمٹنے کے لئےپاک فوج ہائی الرٹ ہے،سیلاب کے باعث نوگراں سمیت ضلع جہلم کے 6 سے 7 چھوٹے بڑے گاؤں متاثر ہیں،نوگراں گاؤں میں 60 افراد کے سیلابی ریلے پھنسے ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں
ضلع جہلم کے نوگراں گاؤں میں فوج کا سیلابی ریسکیو آپریشن جاری ہے،پاک فوج کے متعدد امدادی دستے بروقت جہلم پہنچ گئے اور ضروری اقدامات شروع کر دیئے،پاک فوج کے امدادی دستوں نے متعدد افرادکو بچا لیا ہے اور ابھی تک کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔
بچائے گئے افراد کو نوگراں پرائمری اسکول میں منتقل کیاگیا ہے جہاں پاک فوج کا طبی عملہ اُن کی دیکھ بھال کر رہاہے،بگڑتے حالات کے پیشِ نظرپاک فوج نے سیلاب زدگان کی مدد کے لیے کارروائیاں تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔