موبائل فونز کی اسمگلنگ کیلئے مسافروں اور عمرہ زائرین کو آلۂ کار کا انکشاف ہوا ہے، کراچی ایئر پورٹ پہنچنے والی فیملی سے 51 مہنگے موبائل فونز برآمد کرکے 3 افراد کو گرفتار کرلیا گیا، کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔
موبائل فونز کی اسمگلنگ کیلئے عمرہ زائرین اور مسافر اسمگلرز کے آلۂ کار بن گئے، بیرون ملک سے پاکستان آنے والے افراد سستے ٹکٹ کی لالچ میں موبائل فونز کی اسمگلنگ کرنے لگے۔
گزشتہ روز کراچی ایئرپورٹ پر کسٹم حکام نے موبائل فونز کی اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنادی، بیرون ملک سے آنیوالی ایک فیملی سے 51 مہنگے موبائل فونز برآمد کرلئے گئے۔
کسٹم حکام کی جانب سے گزشتہ روز کارروائی کی گئی، موقع سے 3 افراد کو گرفتار بھی کیا گیا، جن کیخلاف کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔
کسٹم حکام کے مطابق خواتین اور بچوں پر مشتمل فیملی بین الاقوامی پرواز کے ذریعے کراچی پہنچی تھی، جن کی تلاشی کے دوران مختلف ماڈلز کے موبائل فونز برآمد ہوئے، برآمد شدہ موبائل فونز کی مالیت 2 کروڑ 74 لاکھ روپے ہے۔