لاہور میں سرکاری اسکولز کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلانے کے لیے معائدہ طے پاگیا۔ تین ہزارچھ سو سے زائد اسکولز کے لیے معائدہ شراکت پر دستخط کیے گئے۔
تقریب میں صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔تین ہزار 600 سے زائد سکولز اکیس این جی اوز، بارہ ایجوکیشن نیٹ ورک اور ایک ایجوکیشن ٹیک فرم کے حوالے کردیئے گئے۔وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کا کہنا ہے منصوبے سے اٹھارہ لاکھ سے زائد بچوں کو اسکولز میں لایا جائے گا۔منصوبے سے ہزاروں تعلیم یافتہ نوجوانوں کو باعزت روزگار ملے گا۔بہترین کارکردگی دکھانے والے سکولوں کو اپ گریڈ بھی کیا جائے گا۔