محکمہ موسمیات نے مون سون بارشوں کا سپیل 31 اگست تک جاری رہنےکی پیشگوئی کردی۔
ترجمان محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتراضلاع میں بارش کا امکان ہے،پنجاب کے دریاؤں و ندی نالوں میں پانی کا بہاؤ نارمل سطح پرہے،دریائےسندھ میں تربیلا کے مقام پر نچلے درجےکا سیلاب ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کےمطابق چناب ،راوی ،جہلم اور ستلج میں پانی کا بہاؤ نارمل سطح پر ہے،راجن پور اور ڈیرہ غازی خان ہل ٹورنٹس میں بھی پانی کا بہاؤ نارمل ہے، ہل ٹورنٹس میں سیلابی وارننگ کے پیش نظر پی ڈی ایم اے و مقامی انتظامیہ الرٹ ہیں