وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ امید ہےکہ معیشت اسی رفتارسے مثبت سمت میں آگے بڑھتی رہے گی، موڈیزکی ریٹنگ حکومت کی معاشی پالیسیوں کےدرست ہونےکابین الاقوامی اعتراف ہے۔
اسلام آباد میں وزیراعظم میاں محمد شہبازشریف کی زیرصدارت معاشی ترقی اورسرمایہ کاری پرجائزہ اجلاس ہوا ہے،شہبازشریف نےموڈیزکی جانب سےکریڈٹ ریٹنگ اپ گریڈکرنےپراطمینان کا اظہار کیا ہے، اور کہا کہ اللہ کےفضل وکرم سے معاشی ٹیم کی کاوشیں رنگ لا رہی ہیں۔
جائزہ اجلاس کے موقع پر وزیراعظم میاں محمد شہبازشریف کا کہنا تھا کہ گزشتہ دورِ حکومت میں ملک کی خاطر اپنی سیاست کی قربانی دی ہے،معیشت کودیفالٹ سےبچایا ہے،معیشت استحکام کےبعدترقی کی جانب گامزن ہے،قومی مفادات کوترجیح دینےکی پالیسی کےمثبت اثرات معیشت پرنظرآنےلگےہیں۔
وزیراعظم میاں محمد شہبازشریف نے مزیدکہنا تھا کہ موڈیزکی ریٹنگ حکومت کی معاشی پالیسیوں کےدرست ہونےکابین الاقوامی اعتراف ہے، امید ہےکہ معیشت اسی رفتارسے مثبت سمت میں آگے بڑھتی رہے گی،اس اہم پیشرفت کیلئےوزیرخزانہ اور ان کی ٹیم کی کاوشیں لائق تحسین ہیں ۔
اس موقع پر شہباز شریف کا مزید کہنا ہے کہ دوست ممالک کی سرمایہ کاری میں دلچسپی کااظہارشاندارپالیسیوں کا نتیجہ ہے،دوست ممالک سےسرمایہ کاری کےمنصوبوں پرعملدرآمدمیں سست روی قبول نہیں ہے،وزراء اورمتعلقہ ادارے مجوزہ منصوبوں پر پیشرفت تیزبنانےکیلئے اقدامات کریں۔