پاکستان کیلئے معاشی خوشخبری آ گئی،کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز کا پاکستان میں معاشی بہتری کا اعتراف کرلیا۔
کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ اپ گریڈ کردی،پاکستان کی مقامی اور غیر ملکی کرنسی میں قرضوں کے لیے ایشور ریٹنگ اپ گریڈ کردی گئی۔
۔۔موڈیز نے سینئر ان سیکیورڈ ریٹنگ Caa3 سے بڑھاکر Caa2 کردی ، اس کے علاوہ موڈیز نے پاکستان کا آوٹ لک بھی اسٹیبل سے بڑھا کر پوزیٹیو کردیا گیا,کریڈٹ ریٹنگ اپ گریڈ ہونا پانڈا بانڈز اور کمرشل کریڈٹ کے لیے اچھا ہے۔
موڈیز نےکہا کہ پاکستان کے ڈیفالٹ رسک میں کمی بھی ریٹنگ بہتر ہونے کا سبب ہے۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کے بعد اگر پاکستانی بین الاقوامی سطح پر قرض لیتا ہے تو عالمی سرمایہ کاروں کو کم منافع ادا کرنا پڑے گا،اس کے علاوہ دوست ممالک سے اس ریٹنگ پر قرضوں کا اصول بھی آسان ہوجائے گا۔
دوسری جانب گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے 7 ارب ڈالرز کے بیل آؤٹ پروگرام کی منظوری کے لیے درکار اضافی بیرونی امداد میں 2 ارب ڈالرز حاصل کرنے کے آخری مراحل میں ہیں۔
گورنر اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ انہیں توقع ہے کہ ملک کی مجموعی مالیاتی ضروریات اگلے مالی سال اور درمیانی مدت دونوں میں آسانی سے پوری ہو جائیں گی۔