پاکستانی ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی نے کہاہے کہ پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی کی بنیادی وجہ سب میرین کیبلز کی خرابی ہے، دو میں سے ایک کیبل کی مرمت کردی گئی ہے دوسری کیبل اکتوبر میں ٹھیک ہونے کا امکان ہے۔
پی ٹی اے نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو جوڑنے والی 7 بین الاقوامی سب میرین کیبلز میں سے 2 خراب تھیں، سب میرین کیبل اے اے ای ون کی مرمت کر دی گئی ہے، اے اے ای ون کی مرمت سے انٹرنیٹ کی صورتحال میں بہتری آئے گی، ایس ایم ڈبلیو فور سب میرین کیبل میں خرابی اکتوبر تک ٹھیک ہونے کا امکان ہے۔