روس نے فلسطین اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی میں تیسرے فریق کے داخلے کا خطرہ ظاہر کر دیا۔
روسی میڈیا رپورٹس کے مطابق کریملن نے کہا ہے کہ اسرائیل اور فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے درمیان جاری تنازعہ میں تیسرے فریق کے داخل ہونے کا زیادہ خطرہ ہے۔
کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کا کہنا تھا کہ اس تنازع میں تیسری قوت کے ملوث ہونے کا خطرہ بہت زیادہ ہے، کسی قسم کے مذاکراتی عمل کی طرف بڑھنے کے لئے جلد از جلد راستہ تلاش کرنا بہت ضروری ہے۔
خیال رہے کہ کریملن کا یہ بیان امریکا کی جانب سے اسرائیل کی مدد کے اعلان کے بعد سامنے آیا ہے۔
یاد رہے کہ امریکا نے اعلان کیا تھا کہ وہ حماس کے خلاف لڑائی میں اسرائیلی کی مدد کے لئے اپنا جنگی بحری بیڑہ بھیجے گا۔
یہ بھی پڑھیں۔ حماس اور اسرائیل کی لڑائی تیسرے روز میں داخل، 800 اسرائیلی ہلاک، 510 فلسطینی شہید
واضح رہے کہ فلسطین کی مزاحتمی تحریک حماس اور اسرائیل کے درمیان پرتشدد لڑائی تیسرے روز بھی جاری ہے جس کے نتیجے میں اب تک 800 اسرائیلی ہلاک جبکہ 510 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔