سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ اس پارلیمان کو عوام کا نمائندہ نہیں سمجھتا ، بلوچستان اوردیگرچھوٹےصوبوں میں وسائل کےمسئلوں کودیکھنےکی ضرورت ہے۔
لاہور میں جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کےسربراہ مولانا فضل الرحمان نےمیڈیا سےگفتگوکرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں جو کچھ ہورہا ہےمیرے پاس اس کی معلومات نہیں ہے،ہرصوبے کے وسائل مقامی لوگوں کا حق ہونا چاہیے، تحریک انصاف سے بات چیت چل رہی ہے ۔ بارہ سال ہماری مخالفت رہی جلدی معاملات درست نہیں ہوسکتے ۔
جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کےسربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپنی گفتگو میں مزید کہا کہ بلوچستان اوردیگرچھوٹےصوبوں میں وسائل کےمسئلوں کودیکھنےکی ضرورت ہے،آصف زرداری ضرورتشریف لائے،ہم نےبھائیوں کی طرح ان سےملاقات کی،نومئی کے حوالے سے ریاستی اداروں کو فیصلہ کرنا ہے۔
جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان حکومت کے متعلق مزید کہنا تھا کہ حکومت پانچ سال پورےکرےگی یا نہیں، میں نجومی نہیں ہوں، تحریک انصاف سےبات چیت چل رہی ہے، 12سال ہماری مخالفت رہی،جلدی معاملات درست نہیں ہوسکتے۔