پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف رائٹر ، پروڈیوسر اور اداکار خلیل الرحمان قمر مخلوط تعلیم ’ کو ایجوکیشن ‘ کے سخت مخالف نکلے۔
معروف رائٹر خلیل الرحمان قمر نے حال ہی میں سماء ٹی وی کے پروگرام ’ حد کردی ‘ میں شرکت کی جہاں انہوں نے میزبان مومن ثاقب کے مختلف سوالوں کے جوابات دیئے۔
پروگرام کے دوران کو ایجوکیشن کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر خلیل الرحمان قمر کا کہنا تھا کہ مخلوط تعلیم معاشرے کے لئے سب سے بڑا نقصان ہے، اس کے نتائج لوگ بھگت رہے ہیں اور مزید ابھی بھگتنے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ اپنی فلموں میں کبھی بھی فحاشی کو فروغ نہیں دیتے اور اگر کوئی اداکارہ بولڈ لباس پہنتی ہے تو ہدایت کار کو اس کے لئے انہیں بہت مشکل سے راضی کرنا پڑتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ کو ایجوکیشن کے سخت خلاف ہیں، لڑکیوں اور لڑکوں کے الگ الگ تعلیمی ادارے بنانے چاہییں۔
View this post on Instagram