جرمنی اور آسٹریا کی جانب سے فلسطنیوں کی امداد معطل کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمنی اور آسٹریا کا کہنا ہے کہ انہوں نے فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کی جانب سے اسرائیل پر حملوں کے بعد فلسطینیوں کی امداد روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔
خیال رہے کہ فلسطین کی مزاحتمی تحریک حماس اور اسرائیل کے درمیان پرتشدد لڑائی تیسرے روز بھی جاری ہے جس کے نتیجے میں اب تک 700 سے زائد اسرائیلی ہلاک جبکہ 493 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔ حماس اور اسرائیل کی لڑائی تیسرے روز میں داخل، 700 سے زائد اسرائیلی ہلاک، 493 فلسطینی شہید
آسٹریا کے وزیر خارجہ الیگزینڈر شلنبرگ نے کہا ہے کہ حکومت فلسطین میں کئی منصوبوں کے لئے 20 ملین ڈالر کی امداد روک رہی ہے، دہشت کی حد اتنی خوفناک ہے کہ ہم معمول کے مطابق کاروبار پر واپس نہیں جا سکتے اس لئے ہم آسٹریا کے ترقیاتی تعاون سے ہونے والی تمام ادائیگیوں کو فی الحال منجمند کر دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں۔،فلسطین اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی پر سلامتی کونسل کا اجلاس بے نتیجہ ختم
دوسری جانب جرمنی کی حکمران جماعت سوشل ڈیمو کریٹس کی وزیر ترقی سوینجا شولزے نے کہا کہ فلسطین کو فی الحال کوئی ادائیگی نہیں کی جا رہی ہے۔
ایک نیوز کانفرنس میں جرمن وزیر کا کہنا تھا کہ ہم وہاں اپنے شراکت داروں کے ساتھ رابطے میں ہیں اور ہر چیز کا دوبارہ جائزہ لے رہے ہیں۔