پاکستان میں صارفین کو مزید چند ہفتے سست انٹرنیٹ کا عذاب جھیلنا پڑے گا ۔
ملک میں سست انٹرنیٹ کو 21 واں روز مکمل ہوگیا جبکہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے ) کی ڈیڈ لائن کل ختم ہوگی تاہم، پی ٹی اے کی ڈیڈ لائن کل پوری ہونے کے باوجود بھی انٹرنیٹ بحال نہیں ہو گا ۔
سماء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی اے حکام کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ کی سست روی 7 سب میرین کیبلز میں سے 2 کی خرابی کے باعث ہے اور اے اے ای 1 کیبل کی ری راؤٹنگ ایک سے دو دن میں مکمل ہونے کا امکان ہے ۔
حکام نے بتایا کہ اس کے بعد انٹرنیٹ سروسز میں مزید بہتری آجائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ایس ایم ڈبلیو 4 کیبل کی مرمت کا مرحلہ چند ہفتوں میں مکمل ہونے کا امکان ہے اور دوسری سب میرین کیبل کی تکمیل کے بعد انٹرنیٹ سروسز مکمل طور پر دستیاب ہوں گی ۔