پنجاب حکومت نے صوبے کے ہر ضلع میں پی ایچ اے قائم کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت انتظامی امور کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں انہوں نے انتظامیہ کوشہروں کی بیوٹی فیکشن پر مزید فوکس بڑھانے کی ہدایت کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ درخت لگانے اور تمام شہروں میں سٹریٹ لائٹس کو فنکشنل کرنے کا حکم دیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ شہروں اور دیہات کے ہر گلی محلے کی صفائی یقینی بنائی جائے ۔
ان کا کہنا تھا کہ عوام کو صفائی اور دیگر امور میں بہتری کاواضح فرق نظر آنا چاہیے ۔
اجلاس کے دوران ڈی سی رحیم یارخان نے وزیر اعلیٰ کو " کے پی آئی" پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے لئے آرٹیفیشل انٹیلیجنس سافٹ وئیر سے بھی آگاہ کیا۔