بڑھتی مہنگائی اور قوت خرید میں کمی کے باعث عوام نے بینکوں سےقرضے لینا کم کردیا ہے ، گاڑیوں کیلئے بینکوں سےقرضے لینے میں سالانہ بنیاد پر بیس فیصد کمی آئی ہے ۔
سٹیٹ بینک نے اعدادو شمار جاری کر دیئے ہیں جس میں کہا گیاہے کہ پلاٹ مکانات گاڑیوں اورذاتی قرضے لینے کے رجحان میں کمی آئی ہے ، جولائی 2024 میں عوام نے گاڑیوں کی خریداری کیلئے بینکوں سے 228ا رب کےقرضے لئے، جولائی2023 میں گاڑیوں کی خریداری کیلئےعوام نےبینکوں سے285ارب کے قرضے لئے تھے، گاڑیوں کیلئے بینکوں سے قرضے لینے میں سالانہ بنیاد پر20فیصد کمی آئی ہے ۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی2024 میں بینکوں سےگھروں کیلئےلیاگیا قرض 4 فیصد کم ہوکر203ارب روپےرہا، جولائی 2024 میں شہریوں نے کریڈٹ کارڈ کے ذریعے 125 ارب روپے کا قرض لیا، جولائی 2024,کنزیومرفائنانسنگ سالانہ بنیاد پر6فیصد کم ہوکر802ارب روپےرہی۔