جمعیت علماءاسلام کے سربراہ مولانافضل الرحمان نے موقف دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نےہمیشہ فلسطینیوں کےموقف کوصحیح سمجھا ہے۔
فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جےیوآئی تسلسل کےساتھ فلسطینیوں کےموقف کےشانہ بشانہ کھڑی رہی ہےآج بھی اپنےاس موقف کااعادہ کرتےہیں فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہیں فلسطینی مجاہدین کااسرائیل پرحملہ تاریخی کامیابی اورمعرکہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینی مجاہدین نےاپنےعلاقوں کوغاصبانہ قبضے سےچھڑایا ہےاس پر فلسطینی عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں دنیا سمجھ رہی تھی کہ مسئلہ فلسطین مردہ بن چکا ہے۔ہمارے ہاں ایک طبقےنےاسرائیل کوتسلیم کرانےکی ناکام کوشش کی ہے۔تازہ واقعے نے ثابت کیا کہ مسئلہ فلسطین مردہ نہیں ہوا۔
جےیوآئی سربراہ کا کہنا تھا کہ اس حملے نے اسرائیل کے دفاعی نظام اوران کےگھمنڈ کوزمین بوس کردیا ہے اسرائیل کوئی بڑی قوت نہیں بلکہ اسے بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا۔فلسطینی بھائیوں سے اپیل ہے کہ انسانی حقوق کا احترام کریںبچوں،عورتوں اورعام شہریوں کو گزند نہ پہنچائیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اقوام متحدہ اپنافرض پوراکرے ،1967 کی قراردادوں پر عملدرآمد کرائےاو آئی سی کا فوری اور بھرپور اجلاس طلب کیا جائےقابل احترام دوست ملک سعودی عرب سےکردار کی توقع رکھتے ہیںپاکستان اور دیگر اسلامی ملک فوری نئے زاویئےسےموقف کا تعین کریں۔مشرق وسطیٰ میں امن کے قیام کو یقینی بنانے کی منصوبہ بندی کی جائے آئندہ جمعےکوملک بھر میں اہل فلسطین کےساتھ اظہار یکجہتی کریں گے۔