بلوم برگ نے رپورٹ میں کہا ہے کہ کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی لمیٹڈ(کے الیکٹرک) 640 میگا واٹ شمسی توانائی شامل کرکے پاکستان کی شمسی توانائی کی صلاحیت کو تقریباً دوگنا کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
امریکی جریدے بلوم برگ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی لمیٹڈ(کے الیکٹرک) کمپنی کے ایک ایگزیکٹو کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک اگلے2 سالوں میں اپنے کام کی کپیسٹی میں 640 میگا واٹ شمسی توانائی شامل کرکے پاکستان کی شمسی توانائی کی صلاحیت کو تقریباً دوگنا کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
امریکی جریدے کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ چیف سٹریٹیجی آفیسر شہاب قادر خان نےانٹرویو میں کہا کہ شمسی توانائی کے پہلے منصوبے کیلئے نیلامی کا عمل19 اگست سے شروع ہوگیا ہے، منصوبےکیلئےنیلامی کاعمل آئندہ ماہ تک مکمل ہوگا۔
کے الیکٹرک کے چیف اسٹریٹیجی آفیسر شہاب قادر خان کا کہنا تھا کہ کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی لمیٹڈ (کے الیکٹرک) نے شمسی اورونڈ انرجی کے ہائبریڈ بجلی منصوبے کیلئے پیشکشیں طلب کی ہیں، کیپسٹی میں 200 میگا واٹ ہائبرڈ سولر ونڈ جنریشن شامل ہوگی۔
بلوم برگ نے اپنی جاری رپورٹ میں مزید دعویٰ کیا کہ پاکستان تاریخی طور پر بجلی کی بلند قیمتوں سے دوچار ہےجس کی بڑی وجہ فوسل فیول کی مہنگی درآمدات پر ملک کا انحصار ہے 2021 سے 155% اضافے کے بعد$700 تک کے ماہانہ بل بہت سے خاندانوں کے کرایے کے اخراجات سے زیادہ ہیں۔
امریکی جریدے کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ مکس میں شمسی توانائی کا حصہ دوگنا کرنا جوکہ فی الحال 630 میگاواٹ کی کل صلاحیت کے ساتھ صرف 1% ہے جو ملک کے مجموعی درآمدی بل کو کم کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔
امریکی جریدے بلوم برگ نے الیکٹرک سپلائی کمپنی لمیٹڈ(کے الیکٹرک) کے متعلق انکشاف کیا ہے کہ خان نے کہا کہ شمسی توانائی کی پیداوارمیں دگنااضافےسےمجموعی بجلی کی قیمت میں کمی کےامکانات ہیں، آئندہ5سال میں کےالیکٹرک اپنےسسٹم میں1200میگاواٹ بجلی شامل کرنےکی منصوبہ بندی کی ہے،کےالیکٹرک فرنس آئل اوردرآمدی ایل این جی کی جگہ سستی بجلی پیدا کرناچاہتی ہے۔