پاکستان میں فائر وال سسٹم لگانے کا فیصلہ 4 نومبر 2020 کو بانی پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی ) نے اپنے دور حکومت میں کیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آفس میں 22 اکتوبر 2020 کو نیشنل فائر وال سسٹم سے متعلق اجلاس منعقد ہوا تھا،سابق وزیراعظم اور بانی پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی ) عمران خان نے نیشنل فائروال سسٹم لگانے کے حوالے سے احکامات جاری کیے تھے۔
وزیرعظم آفس نے سابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت کے تحت فائروال سسٹم لگانے کے لیے سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کو 4 نومبر 2020 کو خط لکھا تھا اورخط کی کاپی چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی) پی ٹی اے( اور انٹیلی جنس ادارے کو بھی ارسال کی گئی تھی۔
پی ٹی آئی دور میں اس حوالے سے لکھے گئے خط کی کاپی سامنے آگئی ہے۔
A copy of the letter on putting up a firewall in the PTI era by Farhan Malik on Scribd
سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کو لکھے گئے خط کے متن میں لکھا گیا کہ وزیراعظم کے احکامات کے مطابق نیشنل فائر وال سسٹم تیار اور نصب کیا جائے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کیس باضابطہ منظوری کے لیے مجاز اتھارٹی کو بھجوائے ،
سابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پروزیرعظم آفس کی جانب سے جاری کئے گئے خط کے متن میں مزید لکھا گیا ہے کہ فائر وال پر فریقین کی تجاویز اور عمل درآمد کے لیے آپشنز بھی تجویز کیے جائیں وزیراعظم کے احکامات کے مطابق ٹائم لائنز اور پیش رفت رپورٹ جمع کروائی جائے۔