وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر کا کہنا ہے کہ ائیرپورٹس پر منکی پاکس کیسز کی کڑی نگرانی شروع کردی گئی ہے۔
سما سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر کا کہنا تھا کہ مونکی پوکس کی سٹرین ون خطرناک ہے، ملک میں مونکی پوکس کی سٹرین ٹو کا کیس رپورٹ ہوا، سٹرین ٹو کم خطرناک ہے اور اس میں اموات کی شرح کم ہے ۔
وزیر صحت کا کہنا تھا کہ اسپتالوں میں مونکی پوکس وارڈز قائم کررہے ہیں، طبی عملے، ائیرپورٹ سٹاف کو حفاظتی سامان کی جلد فراہمی کردیں گے، ٹیکنیکل اسٹاف مونکی پوکس سے بچاؤ کی ویکسین پر رپورٹ دے گا، مونکی پوکس کی ویکسین جلد ائیرلفٹ کرلیں گے ۔
خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ مونکی پوکس کے علامات ہوں تو مختص اسپتالوں سے رجوع کریں ۔
انہوں نے بتایا کہ ائیرپورٹس پر مونکی پوکس مشتبہ کیسز کی نگرانی سخت کردی ہے۔