وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ 9 مئی کا واقعہ ایک افسوسناک اور گھناونا واقعہ تھا جس میں ہماری فوج کے خلاف سازش تھی اور جو بھی اس گھناؤنی سازش میں ملوث ہے اس کو قانون ضرور گرفت میں لے گا ۔
وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ایک شخص ملک سےبڑانہیں ہوسکتا، جمہوریت کایہ مطلب نہیں ہے کہ اپنی ریاست کیخلاف انتشار پیدا کریں، عدلیہ کو بھی ویسے ہی فیصلے دینے چاہیے جیسے برطانیہ میں فیصلے کیے گئے۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ 2018 میں ملک چھین کر ایک اناڑی کو دے دیا گیا تھا، وہ ساری ترقی جو ہم نے خون پیسہ لگا کر کی تھی اس کو ختم کر دیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ بڑاچیلینج معیشت کو دوبارہ اپنے پاوں پر کھڑا کرنا ہے، دو سے تین سال میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ جس تیزی سے لوگ باہر جارہے ہیں اسی تیزی سے واپس آئیں گے ۔