خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا گیا۔
پولیس ترجمان کے مطاب گزشتہ رات تھانہ ڈومیل کی حدود کاشو پل چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ کیا، دہشت گردوں نے چیک پوسٹ پر چاروں اطراف سے حملہ کیا۔
پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے، دہشت گردوں کی جانب سے پولیس پر اسنائپر کا استعمال بھی کیا گیا ، دہشت گردوں کی جانب سے پولیس پر اسنائپر کا استعمال بھی کیا گیا۔ پولیس کی بھرپور جوابی کاروائی سے دہشت گرد فرار ہوگئے، دہشتگردوں کے حملے میں کسی قسم کی نقصان کی اطلاع نہیں۔
دوسری جانب خیبر پختونخوا میں سی ٹی ڈی کی کارروائیوں میں 8 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق پشاور کے نواحی علاقے ٹپوسانو باچا قبرستان میں کارروائی کے دوران فتنہ الخواج کے 3 دہشت گردہلاک ہوئے جبکہ ضلع خیبر شاہ کس میں بھی کارروائی کے دوران 3 دہشت گرد انجام کو پہنچ گئے۔
ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں سمیت دیگر واقعات میں پولیس اور سی ٹی ڈی کو مطلوب تھے۔ سی ٹی ڈی کا دہشت گردوں کے فرار ساتھیوں کی تلاش میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
بنوں کے علاقے جھنڈوخیل میں کارروائی کے دوران دو خارجی مارے گئے۔ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور کالعدم تنظیم کے کارڈ بھی برآمد ہوئے۔






















