فلسطین اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے پیش نظر فرانس نے اسرائیل کے لئے اپنا فلائٹ آپریشن معطل کر دیا۔
خیال رہے کہ فلسطین کی مزاحتمی تحریک حماس کی جانب سے اسرائیل کے خلاف ہفتے کے روز شروع کئے جانے والا ’’ آپریشن الاقصیٰ فلڈ ‘‘ دوسرے بھی جاری ہے جس کے نتیجے میں 300 سے زائد اسرائیلی ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ اسرائیلی ڈیفنس فورسز ( آئی ڈی ایف ) کے جوابی حملوں میں 313 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔آپریشن الاقصیٰ فلڈ دوسرے روز بھی جاری، 350 اسرائیلی ہلاک، 313 فلسطینی شہید
غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانسیسی وزیر اعظم ایلزبتھ بورن کا کہنا ہے کہ ائیر فرانس نے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب کے لئے فلائٹ آپریشن معطل کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔اسرائیل میں 2 تھائی شہری ہلاک ، 8 زخمی ہوگئے، تھائی حکام
ایلزبتھ بورن نے بی ایف ایم ٹی وی کو بتایا کو ایئر فرانس نے فلحال اپنی پروازیں معطل کردی ہیں۔
دوسری جانب ائیر فرانس کے حکام نے کہا کہ صارفین اور عملے کی حفاظت ہمارے لئے اولین ترجیح ہے۔
یہ بھی پڑھیں مصر ، پولیس افسر کی فائرنگ سے 2 اسرائیلی سیاح ہلاک
حکام کا کہنا تھا کہ وہ اسرائیل میں جاری صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں اور اگلے نوٹس تک تل ابیب کے لئے پروازیں معطل رہیں گی۔