فلسطین کی مزاحتمی تحریک حماس کی جانب سے اسرائیل پر کئے جانے والے حملے میں 2 تھائی شہری بھی ہلاک ہوگئے۔
فلسطین کی مزاحتمی تحریک حماس کی جانب سے اسرائیل کے خلاف ہفتے کے روز شروع کئے جانے والا ’’ آپریشن الاقصیٰ فلڈ ‘‘ دوسرے بھی جاری ہے جس کے نتیجے میں 300 سے زائد اسرائیلی ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ اسرائیلی ڈیفنس فورسز ( آئی ڈی ایف ) کے جوابی حملوں میں 313 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔آپریشن الاقصیٰ فلڈ دوسرے روز بھی جاری، 300 اسرائیلی ہلاک، 313 فلسطینی شہید
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس اور آئی ڈی ایف کے درمیان جاری شدید جھڑپوں کے دوران اسرائیل میں موجود دو تھائی شہری بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔
تھائی لینڈ کے اعلیٰ حکام کے مطابق اسرائیل میں ہونے والی جھڑپوں میں دو تھائی شہری ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے ہیں۔
بنکاک پوسٹ نے بتایا کہ ہفتے کے روز شروع ہونے والی لڑائی کے بعد سے 11 تھائی شہریوں کو اغوا بھی کیا جا چکا ہے۔