فلسطین کی مزاحتمی تحریک حماس کی جانب سے اسرائیل کے خلاف ہفتے کے روز شروع کئے جانے والا ’’ آپریشن الاقصیٰ فلڈ ‘‘ دوسرے بھی جاری ہے جس کے نتیجے میں 650 اسرائیلی ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ اسرائیلی ڈیفنس فورسز ( آئی ڈی ایف ) کے جوابی حملوں میں 313 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
اسرائیلی مظالم، طویل محاصرے اور مسجد الاقصیٰ کی بار بار بے حرمتی کے خلاف فلسطینیوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا، مزاحمتی تحریک حماس نے اسرائیل کے خلاف اعلان جنگ کرتے ہوئے زمینی ، سمندری اور فضائی حملوں سے اسرائیل کا غرور خاک میں ملا دیا۔
ہفتے کے روز حماس کی جانب سے 20 منٹ میں 5000 راکٹ اسرائیل کی جانب داغے گئے جس کے نتیجے میں 200 سے زائد یہودی ہلاک اور 1100 سے زائد زخمی ہوئے جبکہ اسرائیلی فوج کے درجنوں افسران اور اہلکاروں کو یرغمال بھی بنا لیا گیا۔
BREAKING: The #Palestinian resistance launches hundreds of rockets aimed at Tel Aviv in response to Israel's bombing of residential buildings in the Gaza Strip. pic.twitter.com/X4q7OEHbdT
— Quds News Network (@QudsNen) October 7, 2023
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس اور آئی ڈی ایف کے درمیان جاری لڑائی دوسرے روز میں داخل ہو چکی ہے جس کے نتیجے میں ہلاکتوں اور زخمی افراد کی تعداد میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
برطانوی اور عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق حماس کے حملوں میں اب تک کم از کم 650 اسرائیلی ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ حماس کے حملے میں اب تک کم از کم 26 فوجی مارے گئے ہیں۔
اسرائیل کی نہال بریگیڈ کے کمانڈر کرنل جوناتھن سٹین برگ بھی ہلاک ہونے والوں میں شامل ہیں جس کی تصدیق آئی ڈی ایف کی جانب سے بھی کی گئی۔
🥀🕯️The Commander of the Nahal Brigade, COL Jonathan Steinberg was killed today during a confrontation with a terrorist.
— Israel Defense Forces (@IDF) October 7, 2023
COL Steinberg, 42 years old from Kibbutz Shomria. The IDF sends its heartfelt condolences to his family and will continue to support them in this difficult… pic.twitter.com/zHyNjzg8My
غزہ
دوسری جانب فلسطینی خبر رساں ایجنسی وفا کے مطابق وزارت صحت کے حکام نے کہا ہے کہ محصور غزہ کی پٹی میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 313 ہو گئی ہے جبکہ 2000 سے زیادہ افراد زخمی ہیں۔
وزارت صحت کے مطابق غزہ میں شہید ہونے والوں میں 20 بچے بھی شامل ہیں جبکہ 120 زخمی بھی ہوئے ہیں۔
وفا کے مطابق اسرائیلی فورسز کے حملوں کے نتیجے میں جنوب میں رفح سے لے کر شمالی بیت حنون تک انکلیو کے متعدد شہروں میں مکانات تباہ ہوگئے۔
Media coverage: “At least 232 Palestinians have been killed in Israeli air strikes on the besieged Gaza Strip, according to the latest update by the Health Ministry.” pic.twitter.com/7DKArsg1Lw
— Quds News Network (@QudsNen) October 8, 2023
غزہ کی پٹی میں رہنے والے 2.3 ملین فلسطینیوں نے رات دہشت اور تاریکی میں گزاری کیونکہ اسرائیل نے فضائی حملے تیز کر دیے اور ساحلی علاقوں کی بجلی منقطع کر دی۔
Media coverage: “Israeli occupation warplanes strike and completely destroy Al-Watan Tower in Gaza City, after dawn today.”#AlAqsaFlood pic.twitter.com/ZusHDrv3Fu
— Quds News Network (@QudsNen) October 8, 2023
اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں رہائشی عمارتوں کو نقصان پہنچا جن میں ایک 14 منزلہ ٹاور بھی شامل تھا جس میں درجنوں اپارٹمنٹس کے ساتھ ساتھ حماس کے دفاتر بھی تھے۔
Media coverage: “Israeli warplanes targeted Al-Aklouk Tower, which consists of 11 floors, in the Nasser neighbourhood, west of Gaza city, earlier this morning.” pic.twitter.com/v4587rRH3w
— Quds News Network (@QudsNen) October 8, 2023
خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق غزہ شہر میں ایک پانچ منزلہ عمارت بھی خاکستر ہو گئی۔
اسرائیل کی سلامتی کونسل نے غزہ میں بجلی، ایندھن اور سامان کی سپلائی روکنے کا فیصلہ کیا ہے اور حماس کی فوجی اور حکومتی صلاحیتوں کو تباہ کرنے کے لیے اقدامات کی منظوری بھی دی ہے۔
اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے متعدد علاقوں کے رہائشیوں سے کہا ہے کہ وہ حماس کے خلاف جوابی حملوں سے قبل اپنے گھروں سے نکل جائیں۔
حزب اللہ
لبنان کے گروپ حزب اللہ نے بھی اتوار کے روز اسرائیل پر حملہ کیا اور شیبہ فارمز کے علاقے میں بمباری کی۔
Media coverage: "Lebanon's Hezbollah claims responsibility for bombing 3 Israeli occupation sites with mortar shells in the occupied Shebaa Farms in southern Lebanon." pic.twitter.com/9lAzFwMnZL
— Quds News Network (@QudsNen) October 8, 2023
حزب اللہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ ریڈار سائٹس، زبدین اور رویسات العالم پر بڑی تعداد میں توپ خانے کے گولوں اور گائیڈڈ میزائلوں سے بمباری کی گئی، ہم نے مقبوضہ لبنان کے شیبہ فارمز کے علاقے میں اسرائیلی قبضے کے تین مقامات کو نشانہ بنایا۔
اسرائیلی فوج نے جواب میں حزب اللہ کے ایک ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔
In response to a Hezbollah shooting from Lebanon into Israel, IDF Artillery struck targets in the area.
— Israel Defense Forces (@IDF) October 8, 2023
An IDF UAV also struck Hezbollah terrorist infrastructure in the area of Mount Dov.
The IDF has taken preparational measures for this type of possibility. We will continue…
اسرائیلی فوج کے مطابق اس کے ایک ڈرون نے لبنانی سرحد کے ساتھ ماؤنٹ ڈوف کے علاقے میں حزب اللہ کے بنیادی ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔
اقوام متحدہ کے امن دستوں کی تصدیق
لبنان میں اقوام متحدہ کے امن دستوں نے اسرائیل اور لبنان میں فورسز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کی تصدیق کرتے ہوئے فریقین کو تحمل سے کام لینے کا کہا۔
اپنے ایک بیان میں لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری فورس نے کہا کہ جنوب مشرقی لبنان سے کفر چوبہ کے عمومی علاقے میں اسرائیل کے زیر قبضہ علاقے کی طرف متعدد راکٹ فائر کیے گئے اور جواب میں اسرائیل سے لبنان پر مارٹر گولے فائر کیے گئے۔
We are in contact with authorities on both sides of the Blue Line, at all levels, to contain the situation and avoid a more serious escalation.
— UNIFIL (@UNIFIL_) October 8, 2023
Our peacekeepers remain in their positions and on task. They continue to work, some from shelters for their safety.
عبوری فورس نے کہا کہ ہم بلیو لائن کے دونوں طرف کے حکام کے ساتھ تمام سطحوں پر رابطے میں ہیں تاکہ صورتحال پر قابو پایا جا سکے اور مزید سنگین کشیدگی سے بچا جا سکے۔
اسرائیلی صحافی
اسرائیلی اخبار ہاریٹز کے ایک صحافی کے مطابق اگر حزب اللہ کشیدگی میں شامل ہوا تو اسرائیل کو ایک بحران کا سامنا کرنا پڑے گا۔
عرب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسرائیلی صحافی کا کہنا تھا کہ ہمیں ایک بالکل مختلف حقیقت کا سامنا کرنا پڑے گا جہاں اسرائیل کو دو محاذوں پر لڑنا پڑے گا، یہ ایک نیا کھیل ہے اور اسرائیل ایک ایسی چیز سے گزرے گا جس کا اس نے پہلے کبھی سامنا نہیں کیا تھا۔
عرب تجزیہ نگار علی ہاشم
عرب تجزیہ نگار علی ہاشم کا کہنا ہے کہ جنگ میں حزب اللہ کی شمولیت اسرائیل کے لیے تباہ کن ثابت ہوسکتی ہے۔
عرب خبر رساں ادارے الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے علی ہاشم نے کہا کہ حزب اللہ نے گولان کی پہاڑیوں پر حملہ کرکے اسرائیل کو پیغام دے دیا ہے، حزب اللہ کے پاس ہتھیاروں کی بھاری مقدار موجود ہے، اس کے جنگجو تعداد میں زیادہ اور تربیت یافتہ ہیں اوراسرائیل کے تمام شہر حزب اللہ کےمیزائلوں کے رینج پر ہیں۔
انہوں نے کہا اسرائیل نے غزہ میں پیش قدمی کی تو حزب اللہ جنگ میں کود سکتی ہے اور حزب اللہ کی شمولیت سے پورا خطہ جنگ کی لپیٹ میں ہوگا۔
حماس انٹیلیجنس چیف کے گھر پر حملہ
اسرائیلی ایئرفورس کا کہنا ہے کہ اس نے غزہ کی پٹی میں حماس کے انٹیلیجنس چیف کے گھر پر حملہ کیا ہے۔
ایئرفورس کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ اس گھر کو گروپ نے فوجی انفراسٹرکچر کے طور پر استعمال کیا تھا۔
A short while ago, IAF fighter jets struck a compound belonging to the head of the intelligence department in the Hamas terrorist organization.
— Israeli Air Force (@IAFsite) October 8, 2023
The IAF is currently continuing to strike terror targets in the Gaza Strip. pic.twitter.com/uSHsXGFNzz
بیان میں مزید کہا گیا کہ فوج غزہ بھر میں حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔
حماس
حماس کا کہنا ہے کہ اس کے جنگجو اب بھی اسرائیل کے اندر ’سخت‘ لڑائیوں میں مصروف ہیں۔
اپنے ایک بیان میں حماس کی شاخ القسام بریگیڈز کا کہنا تھا کہ اس کے جنگجو اب بھی اسرائیل کے اندر کئی شہروں میں "سخت جھڑپوں" میں مصروف ہیں۔
ہماری بندوقیں آپکے ساتھ ہیں
حزب اللہ کے سینئر عہدیدار ہاشم صفی الدین نے فلسطینوں کے نام ایک پیغام میں کہا ہے کہ ہماری تاریخ، ہماری بندوقیں اور ہمارے راکٹ آپ کے ساتھ ہیں۔
بیروت کے مضافات میں حزب اللہ کے مضبوط گڑھ دحیہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہاشم صفی کا کہنا تھا کہ ہم سب آپ کے ساتھ ہیں۔