افغانستان کرکٹ ٹیم کے آلراؤنڈر راشد خان نے ورلڈ کپ کی میچ فیس افغان زلزلہ متاثرین کو عطیہ کرنے کا اعلان کر دیا۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ہفتہ کی صبح 11 بجے افغانستان میں 6.3 شدت کا زلزلہ آیا، جس کا مرکز ہرات سے 40 کلو میٹر شمال مغرب میں تھا اور اس کی گہرائی .10 کلو میٹر تھی، زلزلے کے بعد 4.6 اور 6.3 شدت کے آفٹر شاکس بھی آئے۔
افغان حکام کے مطابق زلزلے سے اموات کی تعداد 2 ہزار 54 ہوگئی ہے جبکہ 9 ہزار 240 افراد زخمی ہیں، ایک ہزار 328 گھروں کو نقصان پہنچا۔
یہ بھی پڑھیں۔افغانستان میں زلزلہ، اموات کی تعداد 2 ہزار سے متجاوز ،9 ہزار سے زائد زخمی
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اتوار کو آلراؤنڈر راشد خان نے زلزلہ متاثرین کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے صورتحال پر افسوس کا اظہار کیا ۔
راشد خان کا کہنا تھا کہ میں نے افغانستان کے مغربی صوبوں میں آنے والے زلزلے کے افسوسناک نتائج بارے سنا ہے ، میں ورلڈ کپ کی اپنی میچ فیس متاثرین کے لئے عطیہ کر رہا ہوں۔
View this post on Instagram
افغان آلراؤنڈر نے زلزلہ متاثرین کی مدد کے لئے فڈریزنگ مہم شروع کرنے کا بھی اعلان کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم متاثرین کی مدد کے لئے فنڈر ریزنگ مہم کا آغاز کریں گے جس سے ان کی مدد ممکن ہو سکے گی۔