وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہاہے کہ پنجاب کےسرکاری اسکولوں میں میل پروگرام کا آغازآئندہ ماہ ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق وزیرتعلیم نے کہا کہ ابتدائی طور پر جنوبی پنجاب کے 3 اضلاع سے پروگرام کا آغاز ہو گا،ڈی جی خان،مظفرگڑھ اور راجن پور کے اسکولوں میں دودھ اور کھانا فراہم کیا جائے گا،سکول میل پروگرام کو مرحلہ وارتمام اضلاع تک پھیلایا جائے گا۔
راناسکندرحیات نے کہا کہ جنوبی پنجاب کےاکثراضلاع میں بچےذہنی اورجسمانی لحاظ سےکمزورہیں،اسکول میل پروگرام سے تمام پبلک اسکولوں کے طلبہ مستفید ہوں گے،میل پروگرام میں معیارپرکسی قسم کا سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔