نواز شریف نے وزیراعظم اور وزیراعلی کو بجلی اوراشیائے خورونوش کی قیمتوں میں فوری کمی کے لیے جامع پلان بنانے کی ہدایت کردی ہے
نوازشریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کےمرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں اہم اجلاس ہوا جس دوران امن وامان خراب کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹنے کافیصلہ کرلیاگیا۔
اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادیوں کے ساتھ مشاورتی عمل پرقیادت کو آگاہ کیا۔ نوازشریف نے وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب کو بجلی کے بلوں میں جلد ریلیف دینے کا ٹاسک دیدیا۔
اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وزیردفاع خواجہ آصف نے اپوزیشن کی جانب سے حکومت گرنے کے سوال پر کہا اپوزیشن والوں نےاپنے آپ کو حوصلہ بھی تو دینا ہے۔
اجلاس میں پنجاب سمیت اسلام آباد میں جلسے جلوسوں اور مظاہروں پر پابندی کے حوالے سے تجویز بھی زیر بحث ائی۔ ججوں کی ملازمت مدت بڑھانے کے حوالے سے مجوزہ آئینی ترمیم پررپورٹ بھی پیش کی گئی۔